بچیانہ: بدچلنی کے شبہ پر بیوی قتل، واربرٹن: شہری نے سابق اہلیہ کو مار ڈالا
بچیانہ + واربرٹن (نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار) بدچلنی کے شبہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے نعش دبا دی اور گمشدگی کا ڈرامہ رچا دیا۔ جب کہ سکول ٹیچر کے بیٹے نے سابقہ اہلیہ کو قتل کر دیا۔ بچیانہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق موضع لنڈیانوالہ کی آبادی راجھیانوالہ کے رہائشی اللہ ےار عرف ےاری کو اپنی بیوی 4بچوں کی ماں کلثوم بی بی کے کردار پر شک تھا اور آئے روز ان کے درمیان تکرار ہوتی رہتی تھی 8روز قبل اللہ ےارنے تیز دھار آلہ سے کلثوم بی بی کو قتل کرکے قریبی کھیتوں میں دبا دی اور کلثوم بی بی کی گمشدگی کا ڈرامہ رچا دیا جبکہ کلثوم بی بی کے بھائی نے اپنی بہن کی بازیابی کیلئے رٹ پٹیشن بھی دائر کرکھی تھی کھیتوں میں موجود کتے لاش گھڑے سے نکال رہے تھے جنہیں دیکھ کر اہل دیہہ نے پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کو اطلاع کی توپولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامےاب ہوگیا۔ واربرٹن سے نامہ نگار کے مطابق چک 576 پنج احاتہ کے رہائشی نیامت آرائیں کا 15سالہ بیٹا علی رضا گھر سے لا پتہ ہو گیا تھا جس کی نعش گاﺅں سے باہر کھیتوں میں پڑی تھی اطلاع ملنے پر واربرٹن پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔ دن دیہاڑے سکول ٹیچر سمیع اللہ وٹو کے بیٹے عدنان نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے سابقہ بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا سمیع اللہ وٹو کے بیٹے عدنان کی شادی عرصہ قبل نسیم بی بی سے ہوئی تھی جس نے ناچاقی کی سمیع اللہ وٹو نے نسیم بی بی کی شادی اپنے بھانجے ظہیر سے کر دی جس سے دو بچے ہیں۔ آج صبح ماسٹر سمیع اپنی ڈیوٹی پر سکول گیا ہوا تھا کہ اس کے بیٹے عدنان نے فائرنگ کر کے اسے مار ڈالا۔ پولیس نے ملزم کا تعاقب کرکے نواحی گاﺅں گھلہ وٹواں سے گرفتا ر کر لیا ہے جبکہ ماسٹر سمیع کو بھی واربرٹن پولیس نے گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔
قتل