• news

اسد قیصر، عائشہ نعیم تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدور مقرر

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پی کے سے پارٹی کے 2 رہنماﺅں اسد قیصر اور عائشہ نعیم کو تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدور مقرر کر دیا۔ ہفتہ کو عمران خان کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے دونوں رہنماﺅں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسد قیصر اس وقت سپیکر خیبر پی کے اسمبلی کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں اور پارٹی میں صوبائی صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ جبکہ عائشہ نعیم کا تعلق بھی صوبہ خیبر پی کے سے ہے اور وہ صوبائی سطح پر تحریک انصاف شعبہ خواتین ونگ کی جوائنٹ سیکرٹری رہی ہیں۔
نائب صدور مقرر

ای پیپر-دی نیشن