ایتھنز میں پہلی مسجد کی تعمیر شروع مسلمان ناامیدی کا شکار
ایتھنز(اے ایف پی) 17 برس کی تاخیر کے بعد یونانی دارالحکومت ایتھنز میں پہلی مسجد کی تعمیر آخر کار شروع ہوگئی لیکن مسلمان ابھی ناامیدی کا شکار ہیں۔ انہیں یہ مشکل سے یقین آئے گا کہ بڑا پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے۔ یہاں پاکستان، افغانستان اور مصر سے مسلمان ہجرت کرکے آئے ہیں۔ ترک نژاد شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی یہاں قبرستان کا مسئلہ درپیش ہے مسلم ایسوسی ایشن کے صدر نیام الگندہور نے کہا صورتحال مایوس کن ہے۔