کشمیریوں نے حالیہ تشدد کا مقابلہ کرکے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی: صدر
مظفر آباد ( آن لائن ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں نے ظلم و تشدد کی حالیہ لہر کا بے جگری سے مقابلہ کر کے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے،جس بے جگری اور استقامت سے کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا ۔ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے اپنے دورہ آزاد کشمیر میں قائد اعظم کے حوالے سے منعقد ہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں سردار محمد مسعود خان صدر آزاد کشمیر حکومت اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان بھی شریک تھے۔ صدر نے کہا کہ ایسی تقریبات قائد اعظم اور کشمیر کے مضبوط تعلق کی یاد تازہ کرتی ہے اور آزاد اور مقبوضہ کشمیر کی شاہراہیں اور درودیوار قائد اعظم کی خوشبو سے مہک رہے ہیں۔ انھوں نے کہا جو عناصر اس مضبوط رشتے کا تصور نہیں رکھتے وہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے سن لیں۔ بابائے قوم قائد اعظم نے دشوار گزار راہوں پر سفر کر کے کشمیر اور پاکستان کے رشتے کو واضح کیا اور دنیا کی کوئی طاقت تعلق رخنہ نہیں ڈال سکتی۔
صدر ممنون