ٹرمپ کا اپنا نظریہ‘ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: مشیر قومی سلامتی
واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ٹرمپ کے نئے قومی سلامتی مشیر میک ماسٹر نے کہا ہے کہ وہ انتہا پسندی کے حوالے سے ٹرمپ کے نظریات سے متفق نہیں۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انہوں نے کہا دہشت گرد مسلمان اپنے مذہب سے منحرف ہورہے ہیں۔ بنیادی طور پر دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ”اسلامی انتہا پسندی“ کے حوالے سے جو اصطلاح استعمال کی جارہی ہے اس کا توقع کے برعکس نتیجہ نکل رہا ہے۔
مشیر قومی سلامتی