ٹرانزٹ ٹریڈ‘ تاجکستان کا افغانستان کی بجائے متبادل روڈ لنک پر کام کا فیصلہ
دوشنبے (آئی این پی )تاجکستان نے افغانستان کوپس پشت ڈالتے ہوئے چار ملکی منصوبے میں پاکستان روڈ لنک کیساتھ منسلک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ سی پیک منصوبے کے دشمن بھارت کی ایما پر پاکستان کی مخالفت کرنے والے افغانستان کو تاجکستان نے زبردست جھٹکا دیتے ہوئے پاک ، چین، کرغستان، قازقستان روڈ لنک منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ درخواست کر دی ۔ذرائع کے مطابق کوارڈیلیٹرل ٹریفک ان ٹرانزٹ ایگریمنٹ میں پاکستان، چین ، کرغزستان اور قازقستان شامل تھے اور افغانستان بھی اس معاہدے کا ممکنہ حصہ تھا لیکن کابل حکومت مسلسل معاہدے کو حتمی شکل دینے سے گریزاں تھی۔ اس صورتحال میں تاجکستان نے پاکستان کو وسطی ایشیا کیساتھ منسلک کرنے کیلئے افغانستان سے ہٹ کر متبادل اور علیحدہ روڈ لنک پر کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ درخواست کردی ہے جسے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔ تاجکستان کے فیصلے کے بعد تاجک تجارتی قافلوں کو افغان سرزمین استعمال کئے بغیر ہی پاکستانی بندرگاہوں خصوصاً گوادر پورٹ تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
تاجکستان فیصلہ