• news

چین میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 10افراد ہلاک

نان چانگ (آئی این پی) مشرقی چین کے صوبے جیانگ زی کے دارالحکومت نان چانگ کے ایک ہوٹل میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 10افراد ہلاک ہو گئے ، آگ ہوٹل کی دوسری منزل تک پھیل گئی جہاں دس سے زیادہ کارکن ہوٹل کی تزئین و آرائش میں مصروف تھے ، ایک خاتون نے جو بمشکل بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوئی ، اس نے بتایا کہ ایک شخص نے کھڑکی توڑ کردوسری منزل سے چھلانگ لگادی جس سے وہ زخمی ہو گیا ، اسے بعد ازاں ریسکیو کارکنوں نے ہسپتال پہنچایا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن