• news

سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر مقدس ترین ہستیوں کیخلاف مبینہ گستاخی کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست میں سوشل میڈیا میں تمام گستاخانہ صفحات کو بلاک اور ان ویب سائٹس کو چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سلمان شاہد نے محمد طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو فریق بنایا ہے۔
سوشل میڈیا/ گستاخی

ای پیپر-دی نیشن