جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ
برلن(این این آئی)جرمنی میں عام انتخابات سے قبل سوشل ڈیموکریٹک جماعت ایس پی ڈی کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ملکی نشریاتی ادارے کے ایک جائزے کے مطابق ’ایس پی ڈی‘ کی چار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ عوامی مقبولیت کی شرح بتیس فیصد ہو گئی ہے جبکہ یونین جماعتوں کی عوامی تائید تین پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اکتیس فیصد ہے۔ اکتوبر 2006 ءکے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سوشل ڈیموکریٹس چانسلر میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور ان کی ہم خیال کرسچن سوشل یونین سے آگے نکل گئی ہے۔ ماحول دوست گرین پارٹی کی مقبولیت بدستور آٹھ فیصد ہے۔ ڈی لنکے کی عوامی مقبولیت ایک فیصد کم ہو کر سات فیصد ہو گئی ہے۔