• news

شیخوپورہ : سٹیل مل میں ہونیوالی آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو راﺅ ریاض اعجاز چوہان کی سربراہی میں کمیٹی نے لاہو رروڈ پر واقع سٹیل مل میں ہونیوالی آتشزدگی کے بارے میں رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دی ہے ۔ سپیئر پارٹس بھی تیار ہوتے ہیں، میں ہونیوالی آتشزدگی مل مالکان کی لاپرواہی اور غفلت کا نتیجہ ہے جنہوں نے مل کے بفنگ زون میں موسم تبدیل ہونے پر مشینری اور پنکھوں کی صفائی نہ کروائی اور بجلی کا سرکٹ شارٹ ہوتے ہی وہاں پڑے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو آگ لگ گئی جس سے 20 مزدور جھلس گئے جن میں سے 17 مزدور اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
مل آتشزدگی رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن