• news

بلدیہ شیخوپورہ میں ایک ارب روپے کی خورد برد کا ریفرنس نیب کو بھیجنے کی تیاری

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) بلدیہ شیخوپورہ میں ایک ارب روپے کی رجسٹری فیس کی خورد برد کا ریفرنس نیب کو بھیجنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے یہ ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ بلدیہ شیخوپورہ کے بجٹ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ بلدیاتی نظام کے دور میں رجسٹری فیس کی وصولی کا تمام ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے اور چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ میاں امجد لطیف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس ریفرنس میں سابق ٹی ایم او فدا افتخار میر وغیرہ سمیت متعدد افسروں اور اہلکاروں کو نامزد کیا جارہا ہے تاہم ان افسروں اور اہلکاروں نے رجسٹری فیس کی خورد برد میں ملوث ہونے کی تصدیق نہ کی ہے۔
خوردبرد

ای پیپر-دی نیشن