• news

اٹلی جانے کی کوشش، عارفوالہ کا نوجوان کشتی ڈوبنے سے جاں بحق، اہل خانہ کا انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

عارفوالا(نامہ نگار) یورپ جانے کے شوق میں عارفوالا کا نوجوان ترکی کے نزدیک لانچ ڈوبنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش نکال کر ترکی کے سرد خانے میں محفوظ کردی۔ متوفی کے ورثاءنے پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ ہمارے بیٹے کی لاش واپس لانے کے انتظامات کئے جائیں۔ گاﺅں 25/ ای بی کے عبدالطیف کا 21سالہ بیٹا محمد احمد تقریباً 8 ماہ قبل انسانی سمگلروں کے جھانسے میں آکر جمع پونجی فروخت کر کے حافظ آباد کے ایجنٹوں کے ذریعے یورپ جانے کیلئے ترکی پہنچ گیا۔ ترکی میں ایجنٹوں نے یرغمال بنا کر متوفی کے ورثاءسے 2 ماہ قبل مزید 2 لاکھ روپے وصول کر کے 2 یوم قبل جہلم و گجرات کے 12 مزید افراد کو لانچ کے ذریعے اٹلی روانہ کر دیا۔ سمندر میں کشتی الٹنے سے تمام افراد ڈوب گئے ریسکیوٹیموں نے محمد احمد سمیت 4 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ گجرات کے رہائشی کو زندہ حالت میں نکال لیا۔ انتقال کی خبر سن کر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ متوفی کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ ہمارے بیٹے کی لاش لانے کے انتظامات کئے جائیں۔ انسانی سمگلروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
ترکی/ نوجوان جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن