• news

شیخوپورہ: لوئر چناب پر چینی کمپنی کی جانب سے بنائے گئے پل کے بہہ جانے کی تحقیقات شروع

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) نہر اپر چناب کینال پر نوکریاں کے مقام پر ڈیگ آﺅٹ فال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر چینی کمپنی کی طرف سے تیار ہونیوالا پل مکمل ہوتے ہی پانی میں بہہ جانے کے واقعہ کی انکوائری کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کمیٹی کی رپورٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ چینی سفارتخانہ کو بھی آگاہ کیا جائیگا۔ پل بہہ جانے کا تمام نقصان چینی کمپنی برداشت کریگی وزیراعلیٰ پنجاب نے پل بہہ جانے کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے ٹیکنکل رکن اکبر علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ممبران میں ڈائریکٹر برجیز محکمہ سی این ڈبلیو آصف طارق ،جی ایم انفراسٹرکچر ای سی پی ایس احمد رضا شاہ اور انجینئر نگ یونیورسٹی کے شعبہ سول انجینئرنگ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد احمد صدیقی شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے ڈیگ فال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا معائنہ کیا ۔ پل کے بہہ جانے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
پل تحقیقات

ای پیپر-دی نیشن