خون آلود کپڑوں کے ساتھ ڈیفنس متاثرین کی مرہم پٹی کرنے والی نرس عمارہ نے نئی مثال قائم کی: کوثر بروہی
لاہور (کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے کہا ہے کہ سانحہ ڈیفنس کے متاثرہ مریض کے علاج معالجہ اور مرہم پٹی میں اپنی یونیفارم کی پروا نہ کرتے ہوئے خون آلود کپڑوں کے ساتھ فرائض سرانجام دیکر لاہور جنرل ہسپتال کی نرس نے نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے سٹاف نرس عمارہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشکل اور دکھ کی گھڑی میں ایسے ہی اپنا مورال بلند رکھنا چاہئے۔