جلد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا: مسلم لیگی خواتین رہنما
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی خواتین ممبران پنجاب اسمبلی نسرین نواز‘ فرزانہ بٹ‘ رخسانہ کوکب‘ سلمیٰ بٹ‘ شہزادی کبیر‘ شاہجہاں بلے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سول اور عسکری قیادت سمیت تمام ادارے ایک اور متحد ہیں۔ وہ وقت قریب ہے جب دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور پُرامن‘ خوشحال پاکستان کی منزل حاصل ہو جائے گی۔