• news

پنجاب میں گریڈ 20-19 کے 22 افسروں کی ترقی و تبادلے

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے 22 افسران کے ترقیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق بابر حیات تارڑ کمشنر ساہیوال ،ڈاکٹرعصمت طاہرہ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب ،بشرہ عمان رانا سیکرٹری ویمن ڈیپارٹمنٹ اور ندیم حسن گیلانی سیکرٹری اپم پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو گریڈ 21 میں ترقی دے کران کی سیٹ کو اپ گریڈ 21 میں کر دیا گیا ہے۔ خالد شیر دل تعیناتی کے منتظر تھے کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈی جی پی ڈی ایم اے تعینات کیا گیا ہے۔ عاصم اقبال سیکرٹری ہیومن رائٹس مینارٹی افیرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ندیم اسلم چوہدری سیکرٹری کوارڈنیشن سی ایم سیکرٹریٹ کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ محمد احسن اقبال سیکرٹری زکوۃ عشر پنجاب کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ محمد ہاورن رفیق سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ثاقب ظفر کمشنر بہاولپور کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ صائمہ سعید سیکرٹری ٹو گورنر کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ محمد شہریار سلطان سیکرٹری کواپریٹو پنجاب کو گریڈ20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ محمد مجتبیٰ پراچہ سیکرٹری انڈسٹری کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ زاہد اختر زمان ڈی جی ایل ڈی اے کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر سیکرٹری فوڈ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ نبیل احمد اعوان سیکرٹری فوڈ پنجاب کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر جوائینٹ سیکرٹری پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ محمد احمد رضا سرور سیکرٹری ارکائیوز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ نبیل احمد تعیناتی کے منتظر تھے کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈی جی ماحولیات تعینات کیا گیا ہے۔ علی بہادر قادری ایم ڈی پروکیورمنٹ اتھارٹی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ایم ڈی سیڈ کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔ فرح مسعود تعیناتی کی منتظر تھیں کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن تعینات کیا گیا ہے۔ سائرہ اسلم سپیشل سیکرٹری بلدیات کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ خالد اسلم ڈی جی انڈسٹری کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ محمود الحسن ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر کچی آبادی تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن