ا وڑی حملے میں گرفتار 2 پاکستانی نوجوان بے گناہ نکلے، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کا اعتراف
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بھی 2 پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کا اعتراف کر لیا ہے، ا وڑی میں فوجی اڈے پر حملے میں فیصل حسن اور احسن خورشید کو کلین چٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کو جلد رہائی ملنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اڑی میں بھارت کے فوجی اڈے پر حملے کے الزام میں گرفتار 2 پاکستانی نوجوانوں سے متعلق شواہد نہیں ملے۔ انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے رپورٹ بند کر کے خصوصی عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعے کے حملہ آوروں کی رہنمائی کرنے کا الزام تھا اب فیصل حسن، احسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی، بھارتی فوج کو پاکستانی نوجوانوں سے متعلق کیس بند کرنے فوج کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔