مسلمان رکن ایلسن ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہی کا الیکشن ہار گئے، ڈپٹی منتخب، نئی تاریخ رقم
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے الیکشن میں مسلمان رکن کیتھ ایلسن پارٹی کی سربراہی کا الیکشن ہار گئے، وائس چیئرمین منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کر دی۔پارٹی الیکشن میں پہلی بار ہسپانوی امریکی ٹوم پیریز چیئرمین اور کیتھ ایلسنپہلے مسلمان وائس چیئرمین منتخب کر لئے گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ٹوم پیریز پہلے ہسپانوی نژاد امریکی ہیں جو چیئرمین اورکیتھ الیسن پہلے مسلمان ہیں جو وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن نتائج کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں پیریز کو213 اور الیسن کو 200ووٹ ملے، دوسرے مرحلے میں پیریز کو 235، الیسن کو 200 ووٹ ملے۔