• news

وزیراعظم سندھ حکومت کے مشورے پر درگاہ سیہون نہیں گئے: اسحاق ڈار `نثار کی سچی باتیں بلاول کے بابا کو بری لگتی ہیں: طلال چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولا بخش چانڈیو کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے وزیراعظم نے سیہون شریف کے دورے کے دوران درگاہ پر حاضری کی خواہش کا اظہار کیا تھا وزیراعظم نے حکومت سندھ کے مشورے پر درگاہ پر جانے سے اجتناب کیا سندھ حکومت نے بتایا درگاہ پر فرانزک شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں بتایا گیا وزیراعظم کے درگاہ جانے سے شواہد کو نقصان کا خدشہ ہے صوفیائے کرام اور مذہبی درگاہیں سب کیلئے قابل احترام ہیں صوفیائے کرام اور مذہبی درگاہوں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے پیپلز پارٹی دوسروں کی بات کرکے اپنے اعمال نہ چھپائے‘ چودھری نثار سچی بات کرتے ہیں تو بلاول کے بابا کو بری لگتی ہیں۔ کراچی میں امن کے قیام کا کریڈٹ وزیر داخلہ کو جاتا ہے۔ مولانا بخش چانڈیو کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا بیڈ گورننس‘ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پیپلز پارٹی کے تحفے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن