سینما مالکان پرانی فلموں کی نمائش پر مجبور
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان میں نئی فلموں کی کمی کے باعث ڈسٹری بیوٹر اور ایگزیبٹرز پرانی فلمیں لگانے پر مجبور ہیں، نگینہ سینما لاہور میں پرانی فلم دل اور دنیا نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے فلم میں اداکار سلطان راہی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔