• news

عمر گل کے ہا تھ میں فریکچر کا انکشاف، پی ایس ایل سے باہر

دبئی (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے سبب پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند لگنے سے عمر گل ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔بعد میں سکین سے ان کے ہاتھ میں فریکچر کا انکشاف ہوا جس کے سبب وہ ایونٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے زخمی فاسٹ باؤلر عمر گل کے متبادل کے طور پر احسان عادل کو منتخب کر لیا ہے۔پی سی بی کی منظوری کے بعد احسان عادل کو سکواڈ میں شامل کرلیا جائیگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سری لنکن تھسارا پریرا کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے جو قومی ذمے داریاں نبھانے کیلئے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن