• news

شاہ سلمان ایشائی ممالک کے طویل ترین دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

کوالالمپور(این این آئی) سعودی عرب کے شاہ سلمان براعظم ایشیا کے مختلف ملکوں کے ایک ماہ کے دورے پرملائیشیا پہنچ گئے ،سعودی عرب کے شاہ سلمان اِس دورے کے دوران ایشیائی ملکوں کے ساتھ اقتصادی و سرمایہ کاری کے روابط مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہ انسداد دہشت گردی کے لیے دو طرفہ تعاون پر بھی بات چیت کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان براعظم ایشیا کے مختلف ملکوں کے ایک ماہ کے دورے پرملائیشیاپہنچ گئے، سعودی حکومت نے اپنے بادشاہ کے اس طویل دورے کی تفصیلات عام نہیں کیں تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس طویل دورے کے دوران سعودی شاہ انڈونیشیا، جاپان اور چین یقینی طور پر جائیں گے۔ 2014 میں امریکہ کے دورے کے بعد یہ ا±ن کا مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ممالک سے باہر کا پہلا دورہ ہے۔ کوالالمپور میں ملائیشیا کے حکومتی اہلکاروں کے مطابق شاہ سلمان اپنے بیٹے شہزادہ محمد کے ہم راہ اتوار کو پہنچے ہیں ،ان کے مطابق آرامکو اور ملائیشیاکے تیل پیدا کرنے والے سرکاری ادارے پیٹروناس کے ساتھ ایک ڈیل کو اسی دورے کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔ادھر غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اکیاسی برس کے شاہ سلمان پہلی مارچ سے لے کر نو مارچ تک انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔ اس نو روزہ دورے کے دوران وہ انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ کے علاوہ سیاحتی مقام بالی بھی جائیں گے۔ انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شاہ سلمان چھ روزہ جاپانی دورہ بارہ مارچ سے شروع کریں گے۔ وہ مختلف ملکوں کے سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی کوشش بھی کریں گے۔ وہ جاپان کے دورے پر نیو ٹیکنالوجی فنڈ کے لیے پینتالیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے۔ اِس دورے پر ا±ن کے ایک بڑا وفد جا رہا ہے۔ وفد کے اراکین کی تعداد پندرہ سو کے قریب بتائی گئی ہے۔ اس میں دس وزراءبھی شامل ہیں۔
شاہ سلمان

ای پیپر-دی نیشن