مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی: ادارہ شماریات
اسلام آباد (صباح نیوز) گذشتہ ہفتے کے دوران حساس اعشاریوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی۔ دالوں، چینی اور ایل پی جی سلنڈر سمیت 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں 4 فیصد تک جبکہ 13 اشیا کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی ہوئی۔ سب سے زیادہ اضافہ آلو کی قیمت میں 4 فیصد ہوا۔انڈوں کی قیمتوں میں 13 فیصد کمی ہوئی۔ جبکہ ٹماٹر، ایل پی جی سلنڈر، دال مسور، ماش، چنا، مونگ، چینی، مرغی، گڑ، سرخ مرچ، گھی اور لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ دوسری طرف آلو، چائے کی پتی، پیاز، گندم، آٹا، اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حساس اعشاریوں میں افراط زر میں ہونے والی کمی کا سب سے زیادہ فائدہ امیر طبقے اور سب سے کم فائدہ غریب ترین طبقے کو ہوا۔ اس دوران 8 ہزار روپے تک کی آمدنی والے غریب طبقے کے لئے مہنگائی میں 0.10 فیصد اور 35 ہزار سے زائد آمدنی والے امیر طبقے کے لئے سب سے زیادہ 0.15 فیصد کمی ہوئی۔
اعداد و شمار