اسلام آباد: ڈاکٹر جنید زیدی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسیٹس تعینات کرنیکی منظوری
اسلام آباد (اے پی پی) سائنس و ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں طویل خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹرکامسیٹس تعینات کیا گیا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی جانب سے ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی کی تعیناتی کےلئے بھیجی گئی سمری کی وزیراعظم محمد نواز شریف نے منظوری دی ہے۔ تعلیمی حلقوں نے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ کامسیٹس کا سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہے جس کا قیام 1994ءمیں عمل میں آیا تھا اور ادارے کے رکن ممالک کی تعداد 24 ہے۔
کامسیٹس