افغان شہری اور جنگجو زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں: طالبان سربراہ ہیبت اللہ
کابل (بی بی سی) افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے ایک بیان میں افغان شہریوں اور جنگجوو¿ں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک درخت یا کئی درخت لگاو¿، چاہے وہ پھل دینے والا ہو یا نہ ہو، تاکہ یہ زمین خوبصورت بنے اور اللہ کی مخلوق کو فائدہ ہو۔ یاد رہے کہ افغانستان میں جگنلات کی کٹائی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ درختوں کو کٹائی کے بعد غیر قانونی طور پر بیچ دیا جاتا ہے یا ان کو سردیوں میں جلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ درخت لگانے سے ماحول کو تحفظ ملتا ہے، معاشی ترقی پروان چھڑتی ہے اور زمین کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ درخت لگانے سے اور کھیتی باڑی ایسے کام ہیں جن کا صلہ دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخرت میں بھی۔طالبان کی جانب سے ماحولیات پر بیانات ایک حیران کن بات ہے کیونکہ وہ ایسے بیانات شاذ و نادر ہی دیتے ہیں۔اتوار کے روز آنے والا یہ خصوصی بیان طالبان کے نامزد ذرائع سے آیا تھا اور ان کے عمومی بیانات سے بہت مختلف تھا۔ عام طور پر طالبان بیانات میں افغان حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں یا نیٹو افواج کے خلاف بات کرتے ہیں۔