• news

منی لانڈرنگ کیس ذاکرنائیک بھارتی حکام کو جواب دینے پرتیار

نئی دلی(آن لائن) معروف اسلامی سکالر اور اسلامک ریسرچ سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی حکام کے سوالات کے جواب دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارتی حکام کا سوالنامہ مانگ لیا ہے۔ ذاکر نائیک کے وکیل کا کہنا تھا کہ ذاکر نائیک انٹرنیٹ پر سوالات کے جوابات دینے کو تیار ہیں۔یاد رہے ذاکر نائیک اورانکی اسلامک ریسرچ فاﺅنڈیشن پرغیر قانونی سرگرمیوں کاالزام ہے اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ذاکرنائیک کوطلب کررکھاہے ۔
ذاکر نائیک

ای پیپر-دی نیشن