برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ 70کے بعد سے عروج پر ہے: میکس ہل
لندن(صباح نیوز) برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ آئی آر اے کے زمانے کے بعد سے اپنے عروج پر ہے۔ دہشت گردی کے بارے میں قوانین کے خودمختار جائزہ کار میکس ہل نے اخبار سنڈے ٹیلی گراف کو بتایا کہ اسلامی شدت پسند برطانوی شہروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے خطرہ کم کرنے کے لیے انٹیلی جنس اداروں کے موثر پن کو سراہا، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ انسداد دہشت گردی قوانین کے ہاتھوں شہری آزادی متاثر ہونے کی شکایات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے لوگ عراق اور شام جا کر دولت اسلامیہ میں شامل ہو رہے ہیں۔ 'یہ بہت بڑی تشویش کی بات ہے۔
میکس ہل