• news

بھارت توڑنے کی بات کرنے والوں کو غدار ہی کہا جائے گا، کرن رجیجو کا پی چدمبرم پر غصہ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ”بھارت کشمیر کو کھونے کے قریب ہے“ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما پی چدمبرم کے اس بیان نے مودی سرکار اور بی جے پی آر ایس ایس کے حلقوں میں آگ لگادی۔ مرکزی وزیر اطلاعات وینکیانا ٹیڈو نے تو کل ہی اس بیان کی مذمت کردی تھی۔ بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو بھی اپنی پریشانی اور غصے کو ظاہر کئے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے نئی دہلی میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کسی کو دوسرے شخص کی حب الوطنی کی تعریف متعین کرنے کا حق نہیں تاہم جو شخص بھی آزادی اظہار کی آڑ میں بھارت کو توڑنے اور دہشت گردوں کے حق میں باتیں کرے گا، اسے غدار ہی کہا جائے گا۔ انہوں نے نئی دہلی کے کالج میں جھگڑے کے حوالے سے کہا کہ افضل گورو ملک دشمن تھا۔
غصہ

ای پیپر-دی نیشن