اوباما تا حال خود کو ”امریکی صدر“ کے طور پرمتعارف کرا نے میں مصروف
واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی صدر باراک اوباما ابھی تک اس حقیقت کو قبول نہیں کر پائے ہیں کہ وہائٹ ہاو¿س میں ملک کا نیا صدر براجمان ہو چکا ہے۔ ملازمتوں سے متعلق پیشہ ورانہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ "LinkedIn" پر اوباما نے ابھی تک اپنے ذاتی کوائف کی تجدید نہیں کی ہے۔ ویب سائٹ پر ان کا رہائشی پتہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ کوائف کے مطابق وہ ملک کے صدر اور وہائٹ ہاو¿س میں رہائش پذیر ہیں۔ لِنکڈ اِن ویب سائٹ پر پر باراک اوباما کا کھاتہ 2007 میں بنا تھا جب وہ سینٹ کے ر±کن تھے۔ ایسا نظر آتا ہے کہ اوباما کے پروفائل میں موجود تمام معلومات 20 جنوری سے قبل کی ہیں جس روز نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ مزید برآں اوباما کے پروفائل میں لگی تصویر بھی سابق امریکی صدر کی سرکاری تصویر ہے۔ علاوہ ازیں اوباما کی جانب سے آخری تعارف بھی امریکا کے 44 ویں صدر کے طور پر موجود ہے۔