پاکستان میں ہندو سے دوستی کے نام پر ووٹ کا تصور بھی موجود نہیں : ابوالہاشم
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسئول ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے جس کا مقصد دنیا میں اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ یہاں ہندو سے دوستی کے نام پر ووٹ کا تصور بھی موجود نہیں۔ حکمران دہشت گردوں کے پشت پناہوں کے ساتھ وفاداری کے عہد نہ کریںتو ملک ملت کے لیے بہتر ہوگا۔ وہ جلو، بلال گنج، سمن آباد اور ڈیفنس میں کاکنان کی تنظیمی مجالس سے خطاب کررہے تھے۔