• news

احسن اقبال کو دل کی تکلیف، انجیوگرافی کے بعد گھر منتقل طبی معائنہ بھی کیا گیا، چند روز بعد چیک اپ کا مشورہ

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی اور طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے سینئر ترین پینل نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ احسن اقبال کی انجیو گرافی بھی کی گئی اور 4 گھنٹے کے بعد ڈاکٹرز نے مشورے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔ وفاقی وزیر کو چند روز بعد طبی معائنہ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن