فوجی عدالتوں میں توسیع پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (آئی این پی ) فوجی عدالتوں میں توسیع کے بل پر غور کے لئے دونوں ایوانوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج (منگل کو ) پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، تما م 20چھوٹی بڑی پارلیمانی جماعتوں کے رہنما شریک ہونگے۔اجلاس میں متفقہ مسودے کے معاملے پر پیشرفت کے امکان ہیں۔ اپوزیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیونکہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر تمام سیاسی و جمہوری قوتوں میں اتفاق رائے ہوگیا ہے اس لئے پیپلز پارٹی اس معاملے کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس اجلاس میں ترمیمی بل کے مسودے پر پیشرفت متوقع ہے جس کا اعلان اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلزپارٹی چار مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس میں کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے معاملے پر دونوں بڑی جماعتوں کے اہم رہنمائوں کے بلواسطہ رابطے ہوئے ہیںاور حکومت نے اے پی سی میں شرکت کا عندیہ دے دیا ہے۔