پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے پر غیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظات
دبئی(چودھری اشرف/سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے لاہور میں اعلان کے ساتھ ہی ہوٹل میں موجود غیر ملکی کھلاڑیوں نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں کی اکثریت نے لاہور جانے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپنی فیملی کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے پاکستانی کھلاڑی آوٹ آفیشلز اس بات پر خوش ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو رہا ہے۔