کراچی :عدالت نے کنورنویدکوعمرہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی
کراچی (آن لائن )کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نے متحدہ کے رکن قومی اسمبلی کنورنویدکو عمرہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میڈیاہائوسزپرحملے اوراشتعال انگیزتقاریرمیں نامزدرکن قومی اسمبلی کی درخواست منظورکرتے ہوئے ان کوبیرون ملک جانے کے لئے پاسپورٹ واپس کرنے کاحکم دیدیا۔عدالت نے ملزم کوضمانت کے طورپر20لاکھ روپے بھی جمع کروانے کاحکم دیاہے۔