• news

کوٹ رادھاکشن:چور 8 گدھوں کی کھالیں اتار کر فرار، باقیات کھیت میں پھینک گئے

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت) نامعلوم چور آٹھ گدھوں کی کھالیں اتار کر فرار ہو گئے۔ تھانہ کوٹ رادھاکشن کے نواحی گائوں ڈپٹی والہ حمید ٹاؤن میں چور رات کی تاریکی میں ارشاد مسیح، مجید مسیح، عبدالرحمان، رشید وغیرہ کے ملکیتی آٹھ عدد گدھے گھر کے باہر سے چرا کر فرار ہوگئے اورگدھوںکی کھالیں اتارکر ان کی باقیات قریبی کھیتوں میں پھینک گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن