• news

الیکشن کمشن کی عمارت میں ناقص لفٹ کی تنصیب میں ایک کروڑ کی خوردبرد‘ 4 افراد گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمشن کی عمارت میں ناقص چینی ساختہ لفٹ لگانے کے الزام میں نجی کمپنی کے مالک سمیت 4 افراد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے الیکشن کمشن میں لفٹ کی تنصیب میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے مؤقف پیش اختیار کیا کہ الیکشن کمشن نے ادارے کی عمارت میں لفٹ کے لئے ایک کروڑ 57 لاکھ روپے ادا کئے لیکن نجی کمپنی نے ملی بھگت سے عمارت میں چینی ساختہ لفٹ لگا دی جس کی مالیت 36 لاکھ روپے بنتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کا مؤقف سننے کے بعد نجی کمپنی کے مالک محمد ابراہیم، چیف انجینئر عطاالحق، ایس ڈی او ریاض احمد چیمہ اور امیر احمد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد چاروں ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن