• news

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے 33 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے منصوبہ بندی نے سی پیک منصوبوں کے لئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ کمیٹی نے منصوبہ بندی وزارت کے 33 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ کمیٹی نے ہدایت کی تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال وزیراعظم ہیلتھ انشورنس سکیم میں شامل کئے جائیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ریلوے کو دوہرا کرنے کے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن