• news

برطانیہ نے مصر کو 150 ملین ڈالر کی امداد دینے پر رضامندی ظاہر کر دی

لندن(این این آئی)برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے مصر کے دورے کے دوران لندن حکومت کی جانب سے مصری اقتصادیات کو تقویت دینے کے لیے 150 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ بورس جانسن اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اتفاق کیا ہے کہ مصری اقتصادیات کی بحالی کے لیے برطانوی مالی امداد بہت اہمیت کی حامل ہے۔ جانسن نے اس دورے میں مصری حکام کے ساتھ لیبیا اور شام کے مسلح تنازعات پر بھی گفتگو کی۔

ای پیپر-دی نیشن