گزشتہ برس تارکین وطن پر روزانہ 10 حملے ہوئے: جرمن وزارت داخلہ
برلن (صباح نیوز) جرمن وزارتِ داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں آنے والے تارکینِ وطن پرگذشتہ برس تقریباً روزانہ کی بنیاد پر دس حملے ہوئے۔ ان پُرتشدد کارروائیوں میں 43 بچوں سمیت 560 افراد زخمی ہوئے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق تین چوتھائی حملوں میں تارکینِ وطن کو ان کی رہائش گاہوں سے باہر کے علاقوں میں نشانہ بنایا گیا جبکہ 1000 کے قریب ایسے حملے تھے جن میں ان کی قیام گاہیں نشانہ بنیں۔