• news

پنجاب یونیورسٹی کے فارغ کنٹریکٹ پروفیسرز کیس کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی کے فارغ کنٹریکٹ پروفیسر کیس میں چیئر پرسن کی سر براہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ کمیٹی چیئر پرسن پی ایچ ای سی کے علاوہ دو وائس چانسلرزپر مشتمل ہو گی جو معاملے کی تحقیقات پر سفارشات وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو بھیجے گی۔ کمیٹی کی سفارشات آنے تک سینئر کنٹریکٹ پروفیسرز کی برطرفی کے احکامات کو عارضی معطل کیا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن