دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے عدل و انصاف کی فراہمی بہت ضروری ہے: عبدالقدیر اعوان
لاہور(خصوصی رپورٹر) دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے عدل و انصاف کی فراہمی بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور تنظیم الاخوان کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان نے اویسیہ سوسائٹی ٹاﺅن شپ کی جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں الگ ہوکر کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی اس لیے اپیل ہے کہ بلا تفریق پاکستانیت کا ثبوت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل اور اتباع رسالت بہت ضروری ہے۔