• news

سرکاری کالجوں مےں کھےلوں کے مقابلے ہر سال دو مرتبہ ہوں گے:علی رضا گیلانی

رائے ونڈ (نامہ نگار) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رائے ونڈ کے سالانہ سپورٹس ڈے پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم ہائیر ایجوکیشن سید علی رضا گیلانی نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم آج بھی دنیا میں سب سے آگے نکل سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری کالجوں مےں کھےلوں کے مقابلے ہر سال دو مرتبہ منعقد ہوں گے ۔انہوں نے کالج کے تمام تر مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی کی کاوشوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ مسائل کے حل کیلئے فنڈز بڑھانے کا اعلان کیا ،مہمان سابق ایم این اے بشریٰ رحمن نے کہا کہ پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی کی محنت اورادارے سے خلوص واضح نظر آرہا ہے۔ پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی نے کہاکہ سپورٹس ڈے کے انعقاد سے ہم نے دہشت گردی کی لہر کو شکست دیدی ہے۔سپورٹس ڈے کے موقع پر طالبات میں مختلف مقابلے ہوئے ،ملی نغمے اورترانوں کیساتھ ساتھ رنگا رنگ آیٹم پیش کئے گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن