• news

محکمہ زکوٰة و عشر سماجی بحالی سکیم کے تحت رکشے تقسیم کرے گا: نغمہ مشتاق لانگ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزےر زکوٰة وعشر نغمہ مشتاق لانگ نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لےے پنجاب حکومت کی جانب سے معاشی معاونت فراہم کی جارہی ہے اس ضمن مےں محکمہ زکوٰة و عشر سماجی بحالی کی سکےم کے تحت افراد کو خود کفےل بنانے کے لےے پنجاب کے 36 اضلاع مےں20ملےن کی خطےر رقم سے رکشے تقسےم کر رہا ہے رکشوں کے خواہشمند حضرات مجوزہ شرائط کے تحت کم از کم آٹو رکشہ چلانے کا اےک سال کا لائسنس رکھتے ہوں اور خود کفالت کی اہلےت کے حامل ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن