کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ قابل مذمت ہے : میاں مقصود احمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز آئے روزسرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرکے بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ ہندوستان لائن آف کنٹرول پرمسلسل جارحیت کاارتکاب کرکے ہمارے صبر کوآزمارہا ہے۔جب تک بھارت کو اس کی زبان میں جواب نہیں دیاجاتا وہ بازنہیں آئے گا۔