• news

باجوڑ: افغان دہشت گردوں کی پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ جاری‘ ایک اہلکار زخمی

باجوڑ ایجنسی (آن لائن+ نوائے وقت نیوز) باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی پوسٹوں پر افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی نے دہشتگردوں کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر افغانستان کے صوبے کنڑ سے مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ گزشتہ3روز سے پاکستانی پوسٹوں پر دہشتگردوں کی جاری فائرنگ کے نتیجے میں 1سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا جس کو فوری امداد کے لئے طبی مرکز صحت منتقل کیا گیا جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مسلح دہشتگرد میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پاکستان نے افغان دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی شدید مذمت اور احتجاج کیا ہے اور معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن