اوورسیز پاکستانی ووٹ کیس : سپریم کورٹ سے وفاق، الیکشن کمشن کو نوٹس جاری
اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس میں وفاق ،اٹارنی جنرل اور الیکشن کمشن کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ منگل کو کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ کیس کے آغاز میں چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ اوورسیز کے ووٹ کا معاملہ کہاں زیر التوا ہے جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا معاملہ پر بل سینٹ اور اسمبلی میں زیر التواء ہے۔ اس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ۔