پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ رسک لیکن دلیرانہ اقدام وزیراعظم میچ دیکھنے جائیں گے: ایاز صادق
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ رسک مگر اچھا دلیرانہ اقدام ہے۔ پانامہ کیس کا عدالت کو پتہ ہوگا یا سیاسی جماعتوں کو، وزیراعظم پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے جائیں گے۔ گھر میں شادی کی تقریب ہے کوشش ہوگی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے جائوں۔