• news

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کے استغاثہ پر آئی جی سمیت پولیس افسر پیش نہ ہوئے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون میں عوامی تحریک استغاثہ پر آئی جی پولیس پنجاب کے پیش نہ ہونے پر کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے استغاثہ پر سماعت شروع کی تو عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود آئی جی پنجاب سمیت دیگرپولیس افسران پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر پولیس افسران کو طلب کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تعمیل کنندہ کی رپورٹ کی روشنی میں آئی جی پنجاب کی عدم پیشی پر فیصلہ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن