• news

تارکین وطن کو ووٹ کا حق، معاملہ کہاں اٹکا ہوا ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے کے حوالہ سے آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اور الیکشن کمشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔ کی آئینی درخواستوں کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے در خواست گزارکے وکیل مجتبیٰ حیدر شیرازی سے استفسارکیا تارکین وطن پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کامعاملہ طویل عرصہ سے زیرالتوا ہے، اسوقت معاملہ کہاں اٹکاہوا ہے؟ فاضل وکیل نے بتایاکہ اس وقت اس بل سینٹ میں زیر التوا ہے جس پر فاضل چیف جسٹس نے کہاکہ اس معاملہ پر الیکشن کمشن اور اٹارنی جنرل کا موقف بھی سامنے آنا ضرور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن