قصور میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک، لاہور اور فیروز والہ میں لاکھوںکے ڈاکے
لاہور + قصور+ فیروز والہ (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوؤں نے شفیق آباد کے علا قہ میں شہبا ز فر ید کے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر8 لاکھ45ہزارروپے مالیت، جنوبی چھا ئو نی کے علا قہ میں اظہا ر کے گھر سے 5 لاکھ 67 ہزار روپے مالیت، اچھر ہ کے علا قہ میں شمیم کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت، کاہنہ کے علاقہ میںایوب کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، فیصل ٹائون میں اشتیاق اور اسکی فیملی سے 4 لاکھ روپے مالیت، نشتر کالو نی کے علاقہ میں فیا ض اور اس کی فیملی سے2لاکھ روپے مالیت، سبز ہ زار میںآ فتا ب اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ذوالفقار سے95ہزارروپے ، غالب مارکیٹ میںعابد سے 46 ہزارروپے اور مو بائل فون ،لٹن روڈ میں زین سے45ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میںاحمدسے35 ہزارروپے، سول لائن میں سرور سے موبائل فون،ملت پارک میں شاہد سے22 ہزار روپے اور موبائل فون ، سمن آبادمیں فیاض سے 15ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ماڈل ٹائون سے سجاد، نواب ٹائون میں سے سلیم کی گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ میں سے واجد،مسلم ٹائون میں سے طارق، فیکٹری ایریا میںسے جمشید،شما لی چھا ئو نی میں سے وقار، ڈیفنس سی میں سے نو ید کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ کوٹ عبدالمالک میں لیڈی ڈکیت گینگ خاتون نے ساتھیوں کی مدد سے دکاندار رفیق کی دکان کے تالے کاٹ کر تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کا کپڑا چوری کر لیا، ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر مبشر اقبال سے کار اور رقم چھین لی، امامیہ کالونی میں ڈاکوئوں نے کاشف علی سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ پانچ اضلاع میں ڈکیتی، رابری معہ قتل، پولیس مقابلہ جیسی 30 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکونصراللہ جاوید عرف جید ی دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، کوٹ رادھاکشن پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ سینما موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی اور موقعہ سے فرار ہوگئے پولیس پارٹی نے تعاقب کیا، پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کئے، فائرنگ رکی تو پولیس پارٹی نے قریب جا کر دیکھا تو ایک زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام نصراللہ جاوید عرف جیدی بتایا جو ضلع قصور، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں ڈکیتی، رابری معہ قتل، پولیس مقابلہ اور اسلحہ ناجائز کی 30 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جو اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ زخمی ڈاکو کو ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہلاک ہوگیا۔ تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس مصروف کارروائی ہے۔